Kahuta Driving license office 82

کہوٹہ خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغازکردیاگیا

کہوٹہ خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغازکردیاگیا،سی پی اوراولپنڈی کی پولیس خدمت مرکز کہوٹہ آمد،سروس کے آغاز سے کہوٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے راولپنڈی نہیں آنا پڑے گا، سی ٹی اوراولپنڈی،شہریوں کے لئے تھانوں اور پولیس خدمت مراکز میں موثر سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کا سلسلہ جاری ہے،کہوٹہ پولیس خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغازکردیاگیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال،ایس پی صدرکامران حمیدکے ہمراہ پولیس خدمت مرکز کہوٹہ پہنچ گئے، اس موقعہ پرممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر اوردیگر سیاسی رہنمابھی موجود تھے،جنہوں نے پولیس خدمت مرکز کہوٹہ سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے آغاز کو سراہا،اس موقعہ پر چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال کا کہناتھاکہ سروس کے آغاز سے کہوٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے راولپنڈی نہیں آنا پڑے گا،پولیس خدمت مرکز کہوٹہ میں،فریش ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،،تجدید لائسنس، ڈوپلیکیٹ لائسنس،انٹر نیشنل لائسنس اور دوسرے اضلاع کے لائسنس بھی تجدید کیے جائیں گے،شہریوں کی سہولت کے لیے مینول فائل سسٹم کو ختم کر کے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنادیا، سی پی اومحمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لے کوشاں ہے، شہریوں کے لئے تھانوں اورپولیس خدمت مراکز میں موثر سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے۔