Age drivers 25

عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغا ز ،خرم فیاض ستی

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے ) والد ین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل کسی صورت نہ دیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، سی ٹی ائو راولپنڈی اور ڈی ایس پی صد ر رولر جنید محسن کی خصو صی ہدایات پر ہم نے گزشتہ ہفتے سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغا ز کر دیا ہے ، کم عمر ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس کہوٹہ کے دفتر میں لاکر ان کے والدین کو بلا یا جاتا ہے اور ان سے بیان حلفی لیکر انکو وارننگ دی جاتی ہے ، زیادہ حادثات کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے پیش آرہے ہیں ، والدین ٹریفک پولیس کہوٹہ سے تعاون کریں اور اچھے شہر ی ہونے کا ثبو ت دیں ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خرم فیاض ستی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہاکہ گزشتہ ہفتے سے ہم نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائو ن کیا ہے ، والدین کو ٹریفک دفتر بلا کر سخت وارننگ دی جاتی ہے اور بیان حلفی بھی لی جاتی ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک عملہ اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے اور والدین اور شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل کسی صورت نہ دیں ۔