raja waheed.. 67

علاقے کی عوام سے کیئے گئے وعدے ہر صورت وفا کیئے جائینگے،راجہ وحید احمد خان

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے )علاقے کی عوام سے کیئے گئے وعدے ہر صورت وفا کیئے جائینگے ، پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پو ر کوشش کر رہی ہے ، کہوٹہ گرلز ہائی سکول تا الفلاح بائی پاس کی تعمیر، کہوٹہ تا بیو ر سڑک کی رپیئر نگ ، کہوٹہ نتھوٹ سڑک کی رپیئرنگ، کلر چوک تا کلب لائن سڑک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، کہوٹہ زبحہ خانہ رو ڈ پر بھی تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے ، اس سڑک کے عوام کو مشکلات تھی جس پر ایم این اے صداقت علی عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، چیر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے خصوصی توجہ دیکر عوام کی مشکلا ت کو حل کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کیئے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز صد ر پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا ، عوام کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہو ں ، جب تک کہوٹہ کوتر قیافتہ علاقوں کے برابر نہ کھڑا کر دوں سکون سے نہیں بیٹھوں گا ، عوام نے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کیا انشااللہ اس سے بڑھ کر تحریک انصاف کی حکومت خد مت کریگی ، انہوں نے کہاکہ مخالفین کی تنقید سے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں ، نعرے لگانے والے صرف نعروں تک ہی محدود ہیں ، تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں نے حقیقی معائنوں میں عوام کی خد مت کی ۔