Raja Muhammad Zafarul Haq 17

چیر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں راجہ رفاقت حسین

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے )چیر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ، راجہ ظفر الحق نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بہتری اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا ، اہلیان کہوٹہ ہی نہیں اہلیان پوٹھوہار کو ان پر فخر ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صد ر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ چیر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی ،ان کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ، انہوں نے کہاکہ راجہ محمد ظفر الحق کے بیٹے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مضبو ط و فعال بنا رہے ہیں اور پاکستان کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ، انہوں نے اپنے دورمیں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جو آج بھی بول رہے ہیں ، انہوں کا مزیدکہنا تھا کہ حلقہ پی پی سات کی عوام سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے دور کو یاد کر رہے ہیں ،انشااللہ آئندہ ایم پی اے راجہ محمد علی ہو نگے ۔