Abdul Rehman Khattar 65

محلہ کھٹڑاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں عبد الرحمان کھٹڑ

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے )محلہ کھٹڑاں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں ، انشا اللہ کامیابی کے بعد علاقے کا نقشہ تبد یل کر دینگے ، عوام آج بھی سابقہ عوامی نمائندوں کی وجہ سے پانی ، بجلی ، گیس ، گلیات ، سڑک جیسی بنیا دی سہولیات سے محروم ہیں ،انشا اللہ عوام کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے،کامیابی ہمارا مقد ر ہو گی ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز امید وا ر برائے جنرل کونسلر عبد الرحمان کھٹڑ نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محلہ کھٹڑا ں ، محلہ چھنی اعوان ، محلہ چاہات آج بھی بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے ، انشا اللہ کامیابی ہماری ہو گی ، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں ، عوام سابقہ عوامی نمائندوں سے تنگ آچکے ہیں ، انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تبد یلی آئے گی ۔