news long 48

آمدہ بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی شروع،ملک حسام محمود

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے )آمدہ بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی شروع، امید وار برائے چیر مین ملک حسام محمود مضبو ط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ،درجنوں افراد کی بھر پو ر حمائت کا اعلان ، ملک حسام محمود ہمارے چیر مین ہونگے ، کہوٹہ کی عوام نوجوان قیادت کو آگے لائے گی تاکہ پڑھی لکھی قیادت آگے آسکے اور ہمارے حالات تبد یل ہو ں ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز محلہ چاہات ، محلہ اعظم نگر ، محلہ چھنی اعوان ، محلہ آڑہ ، محلہ مہاجرین کے درجنوں افراد نے نمائندہ کے ایک سیاسی سروے کے دورا ن کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے سابقہ عوامی نمائندوں کو بھی آزما کر دیکھ لیا ، مگر انہوں نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے کیئے اور اپنے منظو ر نظر افراد کو نوازا ، انہوں نے کہاکہ ہم ملک حسام محمود کو چیرمین دیکھنا چاہتے ہیں اور انشا اللہ انکی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن لگا دینگے ، انہوں نے مزید کہاکہ ملک حسا م محمود ایک نوجوان ،پڑھے لکھے اور ایکٹو انسان ہیں ، اگر کہوٹہ کے کوئی حالات بد ل سکتا ہے تو وہ صرف ملک حسا م ہیں ، انہوں نے ملک حسام محمود کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ریکا رڈ کامیابی دلوانے کا اعلان کیا ۔