kahuta Sheikh Zahid Saifi 59

کہوٹہ انتظا میہ کے تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کے شکرگزار ہیں شیخ زاہد سیفی

کہوٹہ(ملک محمو د اختر سے )سبزی فرو ٹ یو نین کہوٹہ نے ہمیشہ کہوٹہ انتظا میہ سے تعاون کیا ، تاجروں کے حقوق کیلئے اپنی جنگ جاری رکھیں گے ، جو تا جر زائد منافع خوری کر رہے ہیں انتظا میہ کے ساتھ ملکر کاروائی کرینگے ، انتظا میہ سے ہمارا ایک ہی مطالبہ رہاہے کہ سبزی فروٹ کی کوالٹی کے حساب سے ریٹ دیئے جائیں ، کہوٹہ انتظا میہ کے تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کے شکرگزار ہیں،ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز سر پرست اعلی سبزی فرو ٹ یو نین کہوٹہ شیخ زاہد سیفی نے نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج کے اس دور میں اگر کوئی غریب ہے تو وہ سبزی فروٹ تاجر ہے جو لوگوں سے ادھارے پیسے لیکر پانچ سات ہزار کا سامان لاتا ہے اور بڑی مشکل سے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا انتظامیہ کے ساتھ شروع سے ہی ایک ہی چیز پر مسلئہ تھا وہ ریٹ لسٹ تھی ، ریٹ لسٹ پر ایک ہی کوالٹی کا ریٹ آتا ہے جبکہ ہمارے دوکاندار تین سے چار کوالٹیوں کا مال لاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سبزی فروٹ تاجروں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں اور انکے حقوق کیلئے جنگ لڑیں گے ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے ہمیشہ غریب تاجروں کے ساتھ تعاون کیا ۔