Traffic rules 15

20سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیئے گئے

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خرم فیا ض ستی کی زیر نگرانی کلر چوک ، تحصیل چوک ، چھنی بازار میں گرینڈ آپریشن،20سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیئے گئے ، بغیر کا غذات چلنے والے موٹر سائیکلو ں اورکم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ،10سے زائد موٹرسائیکل ڈرائیوروں کو چالان کیئے گئے ،قانون کے مطابق کاروائی کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیا ض ستی نے کاروائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ جہاں بھی اپنی ڈیو ٹی سرانجام دی نیک نیتی سے سرانجام دی، انہوں نے کہاکہ سی ٹی ائو راولپنڈی صاحب اور ڈی ایس پی صد ر رولر جنید محسن کی خصو صی ہدایات پر روزانہ کی بنیا د کاروائی کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ آج کلر چوک ،تحصیل چوک ، چھنی بازار میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے20سے زائد گاڑیوں اور10سے زائد موٹر سائیکلوں کو چالان کیئے اور سخت وارننگ دی ۔