Fake followers, poor people 17

، کہوٹہ شہر پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )کہوٹہ انتظامیہ کی نااہلی ، کہوٹہ شہر پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا ، شہر میں کہوٹہ انتظا میہ کی ملی بھگت سے شہر میں درجنوں ریڑھیاں کھڑی رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے خواتین ، بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہے ، اگر کسی بھی ریڑھی والے کو کہا جائے کہ یہاں سے ریڑھی ہٹائوتو اس کے ساتھی لڑائی جھگڑے کیلئے اتر آتے ہیں،بار بار شکایات کے باوجو د انتظا میہ کے سر سے جوں تک نہ رہنگی ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی ائو راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد کی شکایات پر نمائندہ نے مین بازار ، مٹور روڈ ، چھنی بازار ، کلر روڈ، تھانہ روڈ کے علاقوں کا دورہ کیا تو شہر میں درجنوں ریڑھیاںمختلف جگہ پر کھڑی تھی اور ٹریفک بری طرح جام تھی ،خواتین اور بزرگوں کو ریڑھیوںکی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ، جبکہ تاجروں کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں نے شہر پر قبضہ کر رکھا ہے اگر ہم انکو ریڑھی ہٹانے کا کہیں تو وہ اپنے آدمیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیلئے آجاتے ہیں، انہو ں نے کہاکہ ہم نے متعدد بار شکایات کی مگر انتظا میہ کے سر سے جوں تک نہ رہنگی ۔