Baker poisoned the public 12

کہوٹہ شہر میں بیکرز عوام کو غیر معیاری اشیاء کھلانے لگے

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )کہوٹہ شہر میں بیکرز عوام کو غیر معیاری اشیاء کھلانے لگے ، پنجاب فو ڈ اتھا رٹی نے کہوٹہ میں آنا گناہ کبیرہ سمجھ لیا، کلر روڈ ، پنجاڑ چوک ، چھنی بازار ، مٹو ر روڈ پر موجو د بیکر ز عوام کی جانوں سے سرعام کھیل رہے ہیں ، کار خانوں کی یہ حالت ہے کہ اگر عام آدمی کار خانے میں چلا جائے تو کئی کئی دن روٹی کا کھانے کا جی نہیں کرتا ، کارخانوں میں لال بیگوں اور چوہوں نے کشتی کا میدان بنایا ہوتا ہے ،سرعام معدے ،ویسن اور دیگر مصالحہ جات میں گشت کر رہے ہوتے ہیں ، کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کی یہ حالت ہے کہ کئی کئی ماہ تک انہوں نے غسل نہیں کیا ہوتا اور بغیر میڈیکل کام کر رہے ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام اور ڈی سی ائو راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے بیکرز مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کے میڈیکل چیک کیئے جائیں اور غفلت برتنے والوں کی بیکریاں سیل کرکے سخت کاروائی کی جائے ۔