news long 13

کہوٹہ زبحہ خانہ سڑک پر کام شروع

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )زبحہ خانہ سڑک پر کام شروع کرونے پر منتخب عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے دن رات محنت کر کے زبحہ خانہ سڑک کی تعمیر شروع کر وائی ،انشا اللہ جس طر ح راجہ وحید احمد خان عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اس سے بڑھ کر عوام انکو کامیاب بنائیں گے ، راجہ وحید احمد خان واحد شخصیت ہیں جو بغیر کسی مفاد عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز رہنماء پی ٹی آئی کہوٹہ عبد الرحمان کھٹڑ نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ محلہ کھٹڑا ں کی عوام کو بھی بہت جلد خوشخبر ی ملے گی ، چونگی نمبر ون سے لیکر تحصیل آفس تک سڑک کی منظور ی ہو چکی ہے بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہو جائے گا ، انہوں نے مزید کہاکہ اہلیان کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشا اللہ جس طرح وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس سے بڑھ کر عوام انکو کامیاب بنائیں گے ۔