Kahuta 14

تحصیل کہوٹہ کے مختلف اداروں میں عرصہ دراز سے تعینات آفیسران اور ملازمین کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے )تحصیل کہوٹہ کے مختلف اداروں میں عرصہ دراز سے تعینات آفیسران اور ملازمین کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ ،تھانہ کہوٹہ ، محکمہ زراعت ، محکمہ تحفظ اراضیات ، محکمہ ویٹر نری ، محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت اوردیگر محکموں میں عرصہ 5سے15سال گز ر گئے ،آفیسران اور ملازمین بیٹھے ہیں ،جو اپنی مرضی سے ڈیو ٹی پر آتے اور جاتے ہیں ،اور ان لوگوں کے جرائم پیشہ افراد سے گہر ے تعلقات ہیں ،ٹائو ٹ مافیا اور مال بنائو گروپوں کے اشخاص کا کام منٹوں میں اور عام شہریوں کو آج آئو کل آئو کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ، بعض محکموں میں مقامی لوگ بھی بیٹھے ہیں ، جو اپنے تعلقات پالتے ہیںاور بعض صر ف حاضری لگا کرسائیڈ بزنس کرتے ہیں ،حیرت کی بات ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود کوئی بھی محکمہ ایکشن نہیں لیتا ، جو شکایات کرے اسکے خلاف طرح طرح کے جھوٹے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں ، عوامی حلقوں نے خفیہ بتایا کہ ہمارا نام نہ شو کرنا ور نہ ٹائو ٹ مافیا ،قبضہ مافیا ہم پر درج کرا دینگے ،یا ہمارے کسی رشتہ دار دوکاندار کے خلاف بے بنیاد کاروائی کرکے بلیک میل کرتے ہیں ، عوامی و سماجی ، صحافتی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ تحصیل کہوٹہ کے تمام محکموں کی چھان بین کی جائے اور عرصہ دراز سے تعینات آفیسران اور ملازمین کو ضلع بد ر کیا جائے ۔