kahuta Traffic police 41

ٹریفک پو لیس کہوٹہ کا مٹو ر روڈ پر گرینڈ آپریشن

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )ٹریفک پو لیس کہوٹہ کا مٹو ر روڈ پر گرینڈ آپریشن ، درجنوں گاڑیوں کو بھاری جرمانے ، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد ٹرانسپو ٹروں کو بھی جرمانے کیئے گئے ، قانون سب کیلئے برابر ہے ، جہاں بھی تعینات رہا اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دی، سیاسی دبائو یا سفارش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، ٹریفک عملہ اپنی ڈیو ٹیاں انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیاض ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عوامی شکایات تھی کہ مٹو روڈ پر غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے جس پر ہم نے اعلی آفیسران کی ہدایات پر کاروائی کی اور درجنوں ٹرانسپو ٹروں کو بھاری جرمانے کیئے اور سخت وارننگ جاری کی ، انہوں نے مزید کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر بھی درجنوں گاڑیوں کو چالان کیئے گئے ، انہوں کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دی اور بغیر کسی دبائو کے کام کیا ، عوام کی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں عوام کو اگر کوئی بھی مشکلات ہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کریں ۔