Malik Hassam   16

کرپٹ مافیا اور نااہل عوامی نمائندوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ملک حسام محمود

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ، کرپٹ مافیا اور نااہل عوامی نمائندوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ہمارا مقصد علاقے کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے نہ کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا،ہمارا کسی بھی سیاسی پارٹی یا جماعت سے تعلق نہیں ، کہوٹہ کی تعمیر و ترقی ہی ہما را مشن ہے ،انشا اللہ بہت جلد نوجوانو ں کی ایک بڑی میٹنگ بلائونگا اور یکجان ہو کر اپنا حق لینگے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز امید وار برائے چیر مین و سربراہ آئی جی کے ملک حسام محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ کے مسائل جب تک حل نہیں ہوتے تب تک آواز بلند کرینگے ، کہوٹہ کے نوجوانوں کو سیدھے راستوں پر لانا ، منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا مشن ہے ، بہت جلد آئی جی کے کے مرکزی دفتر کا افتتا ح بھی کیا جائے گا اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ، کرپٹ مافیا اور نااہل عوامی نمائندوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ہمارا مقصد علاقے کی تعمیر و ترقی اور پسماندگی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔