Malik Umair Mansoor 18

قبضہ مافیا اوربااثر لینڈ مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی ملک عمیر منصو ر

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )قبضہ مافیا اوربااثر لینڈ مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، اپنے دادا مرحوم ملک خداداد خان (سابق چیرمین بلدیہ کہوٹہ )کے مشن کو جاری رکھوں گا ، غریب کو اسکا حق دلوا کر دم لو نگا ، علاقے کی عوام کیلئے راولپنڈی اور اسلا م آباد چھوڑ کر اپنے علاقے میں آیا ہوں ، اب کسی بااثر لینڈ مافیا کو کسی غریب کا حق نہیں کھانے دونگا ، قبضہ مافیا ، بلیکروں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لائونگا ، ان خیالات کا اظہا ر چھنی اعوان کی مشہو ر سیا سی و سماجی شخصیت و ممتا ز قانون دان ملک عمیر منصو ر ایڈو کیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہاکہ اب وہ وقت چلا گیا کہ ایک غریب آدمی کی جگہ لیکر اس کے دوسرے بھائی کو بلیک میل کر کے اراضی ہتھیائی جائے ، اب کسی بھی غریب کا حق کسی بااثر لینڈ مافیا کو کھانے کی اجازت نہیں دونگا ، علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی کام کرونگا اور اپنے دادا مرحوم ملک خداداد خان (سابق چیر مین بلدیہ کہوٹہ )کے مشن کو جاری رکھوں گا ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک عمیر منصو ر نے کہاکہ انشااللہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور عوام نے ساتھ دیا تو بلدیا تی الیکشن میں بھی ہر صورت حصہ لو نگا ، جس طر ح میرے دادا نے کہوٹہ شہر کے شہریوں کی خدمت کی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا اسی طر ح میں بھی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرونگا ، انہوں نے کہاکہ اب کہوٹہ سے قبضہ مافیا اوربااثر لینڈ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور غریب کو اسکا حق ملے گا ۔