kahuta Sardar Mazhar Iqbal 35

انشا اللہ کہوٹہ کے بڑے مسائل آئندہ چند ماہ میں حل ہوجائینگے

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )عوام کی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں ، انشا اللہ کہوٹہ کے بڑے مسائل آئندہ چند ماہ میں حل ہوجائینگے،شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے خطیر رقم مختص کر دی ہے ، شہر سے پسماندگی کا خاتمہ اور تعمیر و ترقی پی ٹی آئی کا اہم مشن ہے ، عوام باشعور ہیں ، چند لو گوں کو شہر کا ماحول خراب کرنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دینگے ، کہوٹہ چونگی نمبر ون سے لیکر تحصیل آفس تک بائی پاس پر جلد کام شروع ہو جائے گا ، گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول سے لیکر الفلاح بنک تک بائی پاس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے باقی تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائینگے ، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نائب صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محلہ گلہ ، محلہ چھنی ، محلہ دھپری ، گریڈ اسٹیشن ، نئی آبادی ، گلشن رضا ، ٹنگی ، پلنگڑی اوردیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔