Nasir Naseer Siti 14

کہوٹہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ناصر نزیر ستی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے )کہوٹہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ، کہوٹہ شہر کا پہلا بائی پاس گرلز ہائی سکول تک الفلاح بنک تک مکمل ہو چکا ، دوسرے بائی پا س چونگی نمبر ون سے تحصیل آفس تک پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا ، پی ٹی آئی نے عوام سے جوبھی وعدے کیئے تھے وہ ہر صورت پو رے ہو نگے ، عوام کے مسائل سے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد اچھی طرح واقف ہیں ، پاکستان کو تحریک انصا ف نے مشکل وقت میں سنبھالا اور الحمد اللہ پا کستان اب ترقی کی راہوں پر گامز ن ہو چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صد ر یو تھ ونگ تحر یک انصا ف تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے یو تھ ونگ تحریک انصاف کہوٹہ کو مضبو ط و فعال بنا یا اور نظر یاتی کارکنوں کو عہدے دیئے ، ہم نے مامے چاچے کی سیا ست کا کہوٹہ سے خاتمہ کر دیا ہے ، انشا اللہ عوام کے مسائل جلد حل ہو نگے ، انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ شہر کا پہلا بائی پاس گرلز ہائی سکول تک الفلاح بنک تک مکمل ہو چکا ، دوسرے بائی پا س چونگی نمبر ون سے تحصیل آفس تک پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔