Government Technical Training Center Kahuta 10

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کہوٹہ (ٹیو ٹا)میں بچوں کیلئے نئے سال کے کورسز کا آغا ز

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کہوٹہ (ٹیو ٹا)میں بچوں کیلئے نئے سال کے کورسز کا آغا ز کر دیا گیا، بچوں کیلئے پہلے مرحلے میں کمپیو ٹر آپریٹر کورس (ایک سال)،آٹو مکینک کورس (ایک سال)،الیکٹر یشن کورس (ایک سال)کا آغا ز کیا جائے گا، بہترین کلاسزز کو شروع کرنے اور گو رنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کہوٹہ (ٹیو ٹا) کو بہتر بنانے پر والدین کی جانب سے پرنسپل محمد ریاض بھٹی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا، والدین نے اپنے بیان میں کہاکہ کہوٹہ میں ٹیو ٹا گو رنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں بچوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے اور پرنسپل محمد ریاض بھٹی والدین کو ٹیو ٹا کی جانب سے کورسزز کے بارے میں گھر گھر جاکر بر یف کر رہے ہیں، جس سے بچوں میں مزید ہنر حاصل کرنے کا شو ق پیدا ہو تا ہے، اس موقع پر پر نسپل محمد ریا ض بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کہوٹہ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بے روز گاری کا خاتمہ کرنا ہے، جب ہر بچہ ہر نوجوان کچھ نہ کچھ سیکھ جائے گا تو وہ کبھی بے روز گا ر نہیں رہے گا، انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے کہوٹہ میں بچوں کیلئے نئے کورسزز کا آغا ز کیا ہے جس میں کمپیو ٹر آپریٹر کورس ایک سال، آٹو میکنک کورس ایک سال اور الیکٹر یشن کو رس ایک سال شروع کیئے ہیں، والدین سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو ہنر مند بنائیں تا کہ مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کیلئے خدمات سرانجام دیں اور پاکستان ترقی کرے۔