Kahuta Drainage 72

کہوٹہ زبحہ خانہ چوک کے رہائشی نقل مکانی پر مجبو ر،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ زبحہ خانہ چوک کے رہائشی نقل مکانی پر مجبو ر، حالیہ بارشو ں سے علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا،کہوٹہ زبحہ خانہ چوک نالہ گریڈ اسٹیشن محکمہ مال اور بااثر سیا سی پراپر ٹی ڈیلروں کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی قبضہ مافیا کی نذر،نالہ اور زبحہ خانہ چوک پر غیر قانونی تعمیرات مقامی انتظامیہ اور ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے کی خاموشی یا غفلت یا آشیر باد، کروڑوں رو پو ں کی بلڈنگ تعمیر کرکے فرو خت کر دی گئی،گزشتہ رو ز با رش سے نالہ بند ہونے کی وجہ سے علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا،تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہو گیا، پا نی مقامی دوکانوں اور مکانات میں داخل ہو گیا جس سے بیشتر افراد نقل مکانی کرنے پر مجبو ر ہیں،عوامی حلقوں نے بتایا کہ یہ نالہ سرکاری اراضی ہے جس پر قبضہ مافیا اور چند سیاسی قبضہ مافیا نے محکمہ مال کے آفیسران پٹوا ریوں کی ملی بھگت سے اس نالے پر بڑی بڑی بلڈنگ اور دوکانات تعمیر کرلی ہیں کچھ تو فرو خت ہو چکی ہیں اور کچھ پر ابھی بھی قبضہ مافیا قابض ہے،آج سے کچھ عرصہ قبل ٹی ایم اے نے درجنوں قبضہ مافیا کو غیر قانونی بغیر نقشہ بلڈ نگ تعمیر کرنے پر نوٹس جاری کیئے تھے مگر زور آور قبضہ مافیا نے سیاسی اثر رسو خ استعمال کرتے ہوئے نوٹس پر عمل درآمد نہ کرانے دیا،ذرائع کے مطابق مقامی صحافی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو اس نالہ کی غیر قانو نی تعمیرات پر شکایات کیں، اے سی کہوٹہ موقع پرگئی،مگر صر ف وقتی عوام کو مقا می انتظا میہ نے جھلک دی اسکے بعدکوئی عمل درآمد نہ ہو سکا، جبکہ اس نالہ کو بند کرنے کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل ایک گاڑی پانی میں بہہ گئی تھی،جسکے نتیجے میں متعدد افراد جانبحق بھی ہو گئے تھے،با ر با ر شکایا ت کے باوجود ایم این اے ن لیگ ایم پی اے ن لیگ، ایم این اے تحریک انصا ف، ایم پی اے تحریک انصا ف کو اگاہ کیا گیا مگر انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ بر قرار رکھتے ہوئے عوام کا مفاد نہ سو چا،بلکہ سیا سی قبضہ مافیا اور محکمہ مال کے آفیسران کے خلاف ایکشن کے بجائے خامو شی اختیا ر کی گئی، عوام کے مطابق پشت پنائی قرار دیا جارہاہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔