Dacoits 15

کہوٹہ نا معلوم دو ڈاکوؤں سے مذاحمت

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کلر روڈ چھنی اعوان کے تاجر ملک غلا م رضا نے نا معلوم دو ڈاکوؤں سے مذاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو بھگا دیا،صحافی کی اطلاع پر پو لیس ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے،دوکاندار کو بہت جلد ڈاکوؤں کو پکڑنے کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا9بجے کلر روڈ چھنی اعوان کے تاجر ملک غلام رضا اپنی پر چون کی دوکان میں بیٹھا تھا کہ اچانک دو افراد بمعہ اسلحہ آئے اور لو ٹنے کی کوشش کی، جس پر تا جر نے مذ احمت کی ڈاکوفرار ہو نے میں کامیا ب ہو گئے،مقا می صحافی کی اطلا ع پر ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ،ڈرائیو ر راجہ محمد آصف بمعہ نفر ی موقع پر پہنچ گئے،پو لیس نے تاجر کو یقین دلا یا کہ بہت جلد ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جائے گا،تاجر غلام رضا نے انتہائی دلیر ی کا مظاہرہ کیا اور ڈاکوؤں کو بھگا دیا، عوامی حلقوں نے سی پی اؤ راولپنڈی، ڈی ایس پی،ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھنی اعوان جنازہ گا ہ کے مقام پر رات کو پو لیس ناکہ لگایا جائے تا کہ وارداتوں میں کمی آئے۔