Kahuta Drainage 15

زبحہ خانہ چوک کہوٹہ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)زبحہ خانہ چوک کہوٹہ میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں نوجوانوں نے,کشتیاں, چلا دی،
عرصہ کئی سالوں سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے، نکاسی آب کا کوئی نظا م نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد پو رے کہوٹہ شہر کا پانی زبحہ خانہ چوک مٹو ر روڈ پر تین تین فٹ کھڑا ہو جاتا ہے،ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو با ر با ر شکایات کے بعد کوئی نوٹس نہ ہونے پر کہوٹہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹو ر روڈ پر کشتیاں چلا دی، نوجوان کشتی میں بیٹھ کر ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سفر کرتے رہے، اس موقع پر سر براہ آئی جی کے کہوٹہ ملک حسام محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے متعدد بار اپنے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو اگا ہ کیا مگر انہوں نے ہمیشہ ہمیں لارے لھپوں کی سیاست میں رکھا، آج ہم تنگ آکر کشتیاں چلا رہے ہیں،نوجوان رہنماء ملک زعفران، کاشف حسین کھٹڑ، باسط علی قریشی، کندیل جٹ نے کہاکہ پانی تین تین فٹ کھڑا ہے لوگوں کا اور گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہے، ہم نے متعدد با ر اپنے منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے مسائل بتائے مگر ان کے سر سے جوں تک نہ رہنگی انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کشتی سروس کا آغاز کیا ہے تا کہ لوگ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچ سکیں اور اپنے گھروں کو جا سکیں، اس موقع پر موجود افراد نے منتخب عوامی نمائندوں کے جھوٹے وعدوں کے خلاف نعرے با زی بھی کی۔