Malik Mahmood Akhtar 23

سابق آئی جی و سابق وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی ملک محمود اختر سے ٹیلی فو ن پر خصوصی گفتگو

کہوٹہ (تحصیل رپو رٹر)مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے اور علاقے کی تعمیر و تر قی کیلئے کردار ادا کریں،آپ اچھا کام کر رہے ہیں،مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے، میں بہت جلد پوٹھوہار پریس کلب کا وزٹ کرونگا، ان خیالات کا اظہا ر سابق آئی جی و سابق وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی صد ر پوٹھوہار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر سے ٹیلی فو ن پر خصوصی گفتگو،گزشتہ رو ز سابق آئی جی و سابق وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے ٹیلی فو ن پر خصو صی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ صحافت کو بطو ر عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیئے جائیں،اورعوام و علاقے کی خدمت کی جائے،آج مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برادری کے لوگ بھی اس مقدس شعبے سے وابستہ ہیں، کام کرنے سے نام روشن ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت جلد کہوٹہ آؤ نگا اورپو ٹھوہار پریس کلب کا دورہ کروں گا، میری خد مات آپ کے ساتھ ہیں، اس موقع پر صد ر پو ٹھوہار پریس کلب کہوٹہ کے صد ر ملک محمود اختر نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور انکو پریس کلب کی دعوت دی، اور مزید کہاکہ ملک حبیب خان ہماری برادری کے چمکتے ستارے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی زیر سر پرستی پہلے سے زیادہ عوام اور علاقے کی خد مت کرینگے۔