Pakistan Tehreek-e-Insaf Committee 51

تحریک انصا ف کی حکو مت غریب عوام کو ریلف دینے کی پو ری کوشش کر رہی ہے سردار مظہر اقبا ل

کہوٹہ (ملک محمو داختر سے)تحریک انصا ف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، کرونا وائر س نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے، تحریک انصا ف کی حکو مت غریب عوام کو ریلف دینے کی پو ری کوشش کر رہی ہے،سابقہ حکومتوں نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا تھا، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ن لیگ اور پیپلز پا رٹی نے اپنی با ریاں لگا رکھی تھی، ایک لو ٹ کر دوسرے کو موقع دیتا تھا، قائد عمران خان نے تمام چوروں کو عوام کی عدالت میں لا یا انشا اللہ ملک کی لو ٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پا ئی کا حساب لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ روز نائب صد ر پا کستان تحریک انصا ف کہوٹہ سردار مظہر اقبا ل نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ تحر یک انصا ف نے عوام سے جو بھی وعدے کیئے ہیں وہ ہر صو رت پو رے ہونگے، عوام صبر کا دامن تھامے رکھیں، تحریک انصا ف کی حکومت بھرپو ر کوشش کررہی ہے کہ عوام کو ریلف دیا جائے، انہوں نے کہاکہ ایم این اے صداقت علی عبا سی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی عوام کے مسائل سے اچھی طر ح واقف ہیں، انشا اللہ کہوٹہ کی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔