Traffic Advice 24

ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خرم فیاض ستی کا ہمراہ عملہ کہوٹہ شہر میں گرینڈ آپریشن

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ٹریفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خرم فیاض ستی کا ہمراہ عملہ کہوٹہ شہر میں گرینڈ آپریشن، متعددغیر قانونی اڈوں کا خاتمہ، درجنوں کو بھاری جرمانے، بغیر کا غذات چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی، کم عمر مو ٹر سائیکل ڈرائیوروں کوبھی بھاری جرمانے کیئے گئے، سی ٹی اؤ راولپنڈی اور ڈی ایس پی صد ر رولر جنید محسن کی خصو صی ہدایا ت پر روزانہ کی بنیا د پر کاروائیاں کر رہے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹر یفک پو لیس کہوٹہ اپنی پو ری کوشش کررہی ہے، سڑکیں تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز ٹر یفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیاض ستی نے گرینڈ آپریشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر بر وقت عمل کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ کرنے کی پو ری کوشش کرتے ہیں، عوا م ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ شہر سے متعدد غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کر دیا، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہے۔