Quaid-e-Azam Day 79

پا کستان تحریک انصاف کی جانب سے 25دسمبر یو م قائد اعظم ڈے پر شاندار کیک کاٹا گیا،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)یو تھ ونگ پا کستان تحریک انصاف کی جانب سے 25دسمبر یو م قائد اعظم ڈے پر شاندار کیک کاٹا گیا،کیک کاٹنے کی تقریب میں چیر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی، صدر پا کستان تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خو رشید احمد ستی اوردیگر نے شر کت کی،اس موقع پر یو تھ ونگ تحریک انصا ف کے عہدیدران و ممبران کے علاوہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز یو م قائد اعظم محمد علی جناح ڈے 25دسمبر کے موقع پر یو تھ ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتما م شاندار کیک کاٹا گیا، تقریب میں چیرمین آر ڈی اے طا رق محمود مرتضی، صدر پا کستا ن تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی سمیت دیگر عہدیدران و ممبران نے شرکت کی، تقریب میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدران و ممبران کے علاوہ نوجوانوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی، اس موقع پر صد ر یوتھ ونگ تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں پا کستان کی صورت میں تحفہ دیا، آج ان لوگوں سے پو چھیں جو آزادی کی نعمت سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح ایک عظیم لیڈ ر تھے، پاکستانی قوم انکے ہمیشہ شکرگزا ر ہیں جنہوں نے اپنی ساری زند گی پا کستان کوبنانے کیلئے وقف کرتے ہوئے آج22کرو ڑ عوام کو ایک نام دیا ہے، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور بہادری پر انکو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔