THQ-Kahuta 83

قائد اعظم محمد علی جناح ڈے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)قائد اعظم محمد علی جناح ڈے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں پا کستان تحریک انصاف کہوٹہ کے نائب صد ر و ایکٹو رہنماء سردار مظہر اقبا ل نے شر کت کی، ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میڈم ثمینہ بھٹی اور عملے سے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے عملے نے نیک نیتی اور دیانتداری سے کام کرنے کا عظم کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے نقشے قدم پر چلنے کا عہد کیا، تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز قائد اعظم محمد علی جنا ح ڈے25دسمبر کے موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ میں پاکستان تحریک انصا ف کہوٹہ کے نائب صد ر و ایکٹو رہنماء سردار مظہر اقبا ل اوردیگر نے شر کت کی، اس موقع پر سردار مظہر اقبال نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میڈ م ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور ہسپتال کے عملے سے میٹنگ کی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کے عملے نے 25دسمبر کے عظیم دن پر اس بات کا عہد کیا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو کی تعمیر وترقی کیلئے کا م کرناہے اور اپنی ڈیو ٹیاں انتہائی ایماندار اور نیک نیتی سے سر انجام دینی ہے۔