13

آج قائداعظم محمد علی جناح کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،انجیئر راجہ نزاکت حسین

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیا سی و سماجی شحضیت انجینئرراجہ نزاکت حسین کا کہنا ہے کہ آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا، آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔انجیئر راجہ نزاکت حسین کہنا تھا کہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔خیال رہے بر صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔