kahuta Interviews 15

یو تھ ونگ پا کستان تحریک انصا ف کی جانب سے3سو سے زائد نوجوانوں کے انٹرویو ز

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)یو تھ ونگ پا کستان تحریک انصا ف کی جانب سے3سو سے زائد نوجوانوں کے انٹرویو ز، تحریک انصا ف یو تھ ونگ کی تنظیم سازی کیلئے پارٹی کے حقیقی ورکروں کو آگے لائینگے، ہم نے پارٹی کو مضبو ط کرنا ہے، اب کہوٹہ سے مامے چاچے کی سیا ست کا خاتمہ ہو کر رہے گا، جن لو گو ں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں، پارٹی کیلئے محنت کی انکو آگے لائینگے،تنظیم سازی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز صدر یو تھ ونگ پا کستا ن تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی، سٹی صد ر ولید اختر کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پا رٹی کو کمزو ر کرنے والوں کو کسی صو رت عہدے نہیں ملیں گے، یو تھ ونگ پا رٹی میں ریڈ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور جس پارٹی کی یو تھ ونگ کمزو ر ہو وہ کبھی مضبو ط نہیں ہوتی، ہم نے 3سو سے زائد نوجوانو ں کے انٹر ویو ز کیئے ہیں ان میں سے جو بھی پا رٹی کیلئے کا م کرتے ہیں یا کرتے رہیں ہیں انکو نامز د کیا جائے گا تا کہ پا رٹی کمز ور ہونے کے بجائے مزید مضبو ط ہو، انہوں نے مزید کہاکہ اب کہوٹہ سے مامے چاچے کی سیا ست کا سو رج عرو ب ہو چکا اور اس کا خاتمہ ہما را مشن ہے۔