kahuta Kahuta Technical Training Center 18

کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں آن لائن کو رسز کے حوالے آگاہی مہم کا آغا ز

کہوٹہ (تحصیل رپو رٹر)گو رنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ز (ٹیو ٹا)کی جانب سے کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں آن لائن کو رسز کے حوالے آگاہی مہم کا آغا ز کردیا گیا، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز (ٹیو ٹا)کے پرنسپل اور سٹا ف نے کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں آن لائن کورسز کی اہمیت کے حوالے سے شہریوں کو اگا ہ کیا،اور پمفلٹ تقسیم کیئے، اس بہترین کارکردگی اور پرنسپل و سٹاف گو رنمنٹ ٹریننگ سنٹر ز کہوٹہ کوٹلی ستیاں کی دن رات محنت پر شہریوں کی جانب سے زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ٹریننگ سنٹرز (ٹیو ٹا)کی جانب سے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں آن لائن کو رسز کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغا ز کرتے ہوئے پر نسپل محمد ریاض بھٹی نے اپنے سٹاف کے ہمرا ہ کہوٹہ اور کو ٹلی ستیاں میں گو رنمنٹ ٹریننگ سنٹر ز (ٹیو ٹا)کی جانب سے آن لائن کو رسز کی اہمیت کے حوالے سے شہریوں کو اگا ہ کیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیئے، شہریوں نے پرنسپل و سٹاف گورنمنٹ ٹر یننگ سنٹر (ٹیو ٹا)کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کی دن رات پر محنت پر انکو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اورانکی کارکر دگی کو سراہا۔