kahuta PML-N 17

کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کا قافلہ روانہ ہوا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت ذوہیب وحید ستی اوردیگر کی قیا دت میں کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کا قافلہ روانہ ہوا، قافلے کی قیا دت نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت ذوہیب وحید ستی، راجہ فیصل نزیر، حاجی محمد سلیم اوردیگر نے کی قافلے درجنوں کارکنوں نے شر کت کی، میاں برادران زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، قافلہ کہوٹہ سے راولپنڈی پہنچا اور ضلعی قیا دت کے ہمراہ لاہور پی ڈی ایم جلسہ کیلئے روانہ ہوا، انشا اللہ کرپٹ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، غریب دو ٹائم کی روٹی تک سے محروم ہو گیا، کرپشن کا شو ر مچانے والوں کے اپنے دور میں ریکا رڈ کرپشن ہو رہی ہے ہر طرف لو ٹ مار کا با زا ر گرم ہے، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت ذوہیب وحید ستی نے لاہو ر جلسہ میں جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج نااہل حکومت کو پتہ چلے گا کہ عوام کے حقیقی خد مت گار کون ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام موجودہ حکو مت سے تنگ آچکے ہیں، چو ر چور کا نعرہ لگا کر نااہل حکمرانوں نے غریبوں کو دوٹائم کی روٹی تک سے محروم کر دیا ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو بہت جلد پاکستان تباہ ہو جائے گا۔