kahuta Sheikh Zeeshan Advocate 90

تحر یک انصا ف نے عوام سے جوبھی وعدے کیئے وہ ہر صو رت پو رے ہونگے

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)تحر یک انصا ف نے عوام سے جوبھی وعدے کیئے وہ ہر صو رت پو رے ہونگے، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہرصورت حصہ لونگا، عوام کو بے وقو ف بنانے والوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آچکے، علاقہ آج تباہ حالی کا منظر پیش کررہا ہے جو سابقہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت ہے، عوام کی خد مت اپنی آخری سانس تک جارہی رکھوں گا، میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، علاقے کی عوام آج بھی بجلی، پانی، گلیا ت، صحت، تعلیم جیسے بنیا دی مسائل کا شکار ہے، انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لو نگا اور کامیا بی کے بعد علاقے کی حالت تبدیل کرینگے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز سابق امید وار برائے جنرل کونسلر و امید وار برائے کونسلر شیخ ذیشان ایڈوکیٹ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خد مت کا بچپن سے شو ق تھا اور الحمد اللہ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے میدان سیاست میں قدم رکھا، سابقہ بلد یاتی الیکشن میں عوام نے بہت سپو رٹ اور محبت کا اظہا ر کیا، انشا اللہ اسی طاقت اسی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ دوبا رہ بلدیا تی الیکشن میں آؤ نگا، اور کامیا بی حاصل کرکے عوام کو انکا حق دلوائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ عوامی نمائندوں نے سوائے لا لی پاپ کے عوام کو کچھ نہ دیا لیکن اب ہمیں اپنے مستقبل کیلئے تبدیلی لانا ہوگی۔