kahuta Raja Wajahat Janjua 14

پا کستان آج قرضوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہا، وجاہت جنجوعہ

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)سابقہ حکومتوں نے ملک کو تباہ کردیا، پا کستان آج قرضوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہا، قائد عمران خان نے ملک کو مشکل وقت سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، ملک کو لو ٹنے والوں کو کسی صو رت معاف نہیں کیا جائے گا، نوجوان اب میدان سیاست کا رخ کر چکے ہیں، انشا اللہ اب حقیقی تبد یلی آئے گی اور چوروں کو گھر جانا ہوگا، ان خیا لات کا اظہا ر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت و رہنماء پا کستان تحریک انصا ف کہوٹہ راجہ وجاہت جنجوعہ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہاکہ سابقہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے آج کہوٹہ پسماندگی کا شکار ہے، نوجوانوں کیلئے نہ ہی کوئی اچھا سٹیڈ یم ہے اورنہ تعلیم کیلئے اچھا کالج یا یو نیو رسٹی ہے، نوجوان آج تعلیمی نظام نہ ہونے اور کھیل کا نظا م نہ ہونے کی وجہ سے منشیا ت جیسی لعنتوں میں پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ اب تبد یلی آکر رہے گی کیونکہ اب نوجوان عوام کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔