Malik Yasir Ashraf 55

فر ض شناس بلاک آفیسر ملک یا سر اشر ف کا تبادلہ چکوال کردیا گیا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)فر ض شناس بلاک آفیسر ملک یا سر اشر ف کا تبادلہ چکوال کردیا گیا، یادرہے کہ ملک یاسر اشر ف پہلے کہوٹہ اوربعد میں کلرسیداں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں، ملک یا سر اشرف نے بطو ر بلاک آفیسر کہوٹہ رہ کر بے شمار لکڑی چوروں کو پکڑا اور لاکھوں روپے جرمانے کیئے،اس کے بعد ملک یاسر اشرف نے کلرسیداں میں بھی بطو ر بلاک آفیسر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں، انکی کہوٹہ اور کلر سیداں تعیناتی سے لکڑی چور سخت پریشان تھے کیونکہ فر ض شناس آفیسر ملک یا سر کسی بھی لکڑ ی چور کو نہیں چھوڑتے تھے دن رات محنت کرکے لکڑی چوروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے کرتے تھے،یاد رہے کہ انکی تعیناتی کے بعد جنگلات کی کٹائی میں ریکارڈ کمی آئی تھی، عوامی و سماجی حلقوں نے فر ض شناس آفیسر ملک یا سر اشر ف کو انکی خد مات پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ ملک یاسر اشر ف کہوٹہ اور کلر سیداں کی طر ح چکوال میں بھی اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملک یاسر اشرف جیسے دلیر قابل اور فر ض شناس آفیسران کی ضرو رت ہے۔