Abuse 15

17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،

تھانہ کہوٹہ پولیس کی فوری کاروائی،17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ کہوٹہ پولیس کو متاثرہ لڑکی مسماۃ (ع) نے درخواست دی کہ پرائیوٹ فیکٹری میں کام کرتی ہوں،گاڑی کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو نے اسلحہ کی نوک پر ویران جگہ پر لے گیا، جہاں پر ایک شخص پہلے سے موجود تھا،سرفراز عرف سازو اور اس کے ساتھی نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر کہوٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرفرار عرف سازو کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ لڑکی اورملزم کا میڈیکل پراسس کروالیاگیاجبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحرک جاری ہے،گرفتار ملزم سے اس کے ساتھی کے متعلق معلومات حاصل کر کے اُسے بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیر اہے،گرفتارملزم کو ٹھوس شواہدکے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔