Sadaqat Ali Abbasi 18

ایم این اے صداقت علی عباسی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی کے دفتر کادورہ

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ایم این اے صداقت علی عباسی، چیر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی اور صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی صد ر یو تھ ونگ ناصر نزیرستی کے دفتر آمد، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے مہمانوں کا استقبا ل کیا، اس موقع پر متا ثرین کے آر ایل کے مسائل سنے گئے اور آئندہ اہم میٹنگ بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم با ت چیت کی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ایم این اے صداقت علی عباسی، چیر مین آر ڈی اے طا رق محمو د مرتضی اور صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے صد ر یو تھ ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی کے دفتر کادورہ کیا، اور صد ر یو تھ ونگ پی ٹی آئی ناصر نزیر ستی، صد ر پی ٹی آئی یو تھ ونگ کہوٹہ سٹی ولید اختر کیا نی سمیت دیگر عہدیدران و ممبران سے ملاقا تیں کی اور علاقا ئی سیا سی صو رت حال پر با ت چیت کی گئی، اس موقع پر صد ر یو تھ ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے کہوٹہ کے مسائل اورسہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر کے حوالے سے بھی با ت چیت کی اور کہوٹہ کے مسائل سے انکو اگا ہ کیا، ایم این اے صداقت علی عبا سی، چیرمین آر ڈی اے طا رق محمو د مرتضی، صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے متاثر ین کے آر ایل کے مسائل سنے اور آئندہ اس مسلئے پر میٹنگ منعقد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے۔