Penalties Traffic police 64

نومبر میں 1374گاڑیوں کو بھاری جرمانے ٹر یفک پو لیس کہوٹہ

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)ٹر یفک پو لیس کہوٹہ ان ایکشن،گزشتہ ما ہ نومبر میں 1374گاڑیوں کو بھاری جرمانے، مجمو عی طو رپر 454600رو پے قو می خزانے میں جمع،8گاڑیوں سمیت8مو ٹر سا ئیکلوں کو تھانے بند کیا گیا، سب سے زیادہ چالا ن موٹر سا ئیکل ڈرائیوروں کو673کیئے گئے جبکہ کا ر،جیپ،کیری سمیت دیگر 428گاڑیوں کو چالان کیئے گئے، بہترین کا ر کردگی پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ٹریفک پو لیس کہوٹہ کو زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رو ز ٹر یفک انچارج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیاض ستی، ڈی اؤ وسیم ستی، ٹی اؤ سردا ر شا ہد نے صحافیو ں کو تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی ٹی اؤ راولپنڈی اور ڈی ایس پی صد ر رولر جنید محسن کی خصو صی ہدایا ت پر گزشتہ ماہ1374گاڑیوں کو چالان کیئے اور مجمو عی طو رپر 454600رو پے قو می خزانے میں جمع کر وائے، انہوں نے مزید کہا کہ بعض نہ آنے والی 16گاڑیاں اور مو ٹر سا ئیکل تھانے بند کیئے انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ چالان مو ٹر سا ئیکل ڈرائیوروں کے کیئے گئے جو673ہیں اوردوسرے نمبر پر کار، جیپ اور کیریوں کے428چالان کیئے گئے، اس بہترین کارکردگی پر عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پو لیس کہوٹہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔