81

کہوٹہ لاری اڈہ کے سامنے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ لاری اڈہ کے سامنے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، یادرہے کہ یہ سڑک موجودہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے گھر کو بھی جاتی ہے، بار با ر اخبا ری خبروں اور اہلیان کہوٹہ کی شکایا ت کے باوجو د سڑک کا تعمیر نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن چکا، سڑک پر ایک ایک فٹ گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں، نئی گاڑیاں کھنڈرات بن چکی ہیں، معمولی با رش کے بعد علاقہ نا لہ لئی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے، مٹو ر چوک سے لیکر زبحہ خانہ تک سڑک شہریوں کیلئے عذاب بن چکی ہے، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نواجوان سیا سی و سماجی شخصیت و رہنماء ن لیگ راجہ نوید آف تھوہا نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکو مت کے تین سا ل گزارنے کے قریب ہیں مگر مٹو ر چو ک تا زبحہ خانہ سڑک چو چند قدموں پر مشتمل ہے نہیں بن سکی، انہوں نے مزید کہا کہ معمولی با رش کے بعد یہ علاقہ نالہ لئی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے یہی سڑک ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے گھر کوبھی جاتی ہے مگر اس کی طرف دیکھنا گناہ کبیرہ سمجھا جارہاہے۔