Waste management 15

را ولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی غفلت لا پر وائی کی وجہ سے شہری خطر ناک بیماریوں میں مبتلا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)را ولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی غفلت لا پر وائی کی وجہ سے شہری خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، مٹو ر روڈ نزد الغنی بیکر ز کی نالیاں گندگی سے الٹ چکی ہیں، کئی ماہ گزر گئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ یہاں نہیں آیا، ہم نے متعدد با ر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر میں بھی شکایا ت کی مگر کوئی عمل نہ ہوا، نالیاں گند گی سے بھری ہوئی ہیں اور بد بو سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے، گندگی سے شہریوں کے پاک کپڑے بھی ناپا ک ہو جاتے ہیں، دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت نالیاں صاف کرنے پر مجبو ر ہیں ہم ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کرتے ہیں، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز ممتا ز تا جر ملک لقمان نے صحافیوں کو موقع دیکھاتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر میں متعدد با ر شکایا ت کی مگر کسی کے سر سے جوں تک نہ رہنگی، اور کوئی عمل درآمد نہ کیا گیا انہوں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے را ولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اس علاقے کی طر ف نہیں آیا جس کی وجہ سے نالیاں گندگی سے بھری پڑ ی ہیں، تاجر اپنی مدد آپ کے تحت نالیاں صاف کرنے پر مجبو ر ہیں، گند گی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے، ہم ڈی سی اؤ راولپنڈی اور را ولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے اعلی حکام سے فو ری نوٹس لینے کامطا لبہ کرتے ہیں۔