news 15

گستا خ صحابہ ملک اعزادار موضع بھون کہوٹہ کی ضمانت خارج،

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)گستا خ صحابہ ملک اعزادار موضع بھون کہوٹہ کی ضمانت خارج،یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل موضع بھون کا رہا ئشی گستا خ صحابہ ملک اعزادار نے سو شل میڈیا فیس بک پر صحابہ اکرام کی شا ن میں گستا خانہ کمنٹس کیئے تھے جسکے بعد علمائے اکرام کی جانب سے گستا خ صحابہ کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مولا نا عبدل رضو ی کی مد عیت میں مقد مہ در ج ہوا تھا،جسکے بعد پو لیس تھانہ کلرسیداں نے ملزم کو گرفتا ر کر کے تھانہ کہوٹہ کے حوالے کیا تھا بعدالت جناب ایڈ یشنل سیشن جج آفتا ب احمد صاحب کہوٹہ کیمپ کے ریڈ ر سردا ر مطیع الحق کے مطا بق ملزم کی ضمانت علاقہ مجسٹر یٹ کی عدالت میں خارج ہونے کے بعد گستاخ صحابہ ملک اعزادار نے ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کہوٹہ کیمپ آفتا ب احمد رائے صا حب کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی گزشتہ رو ز 30.11.2020کو ایڈ یشنل سیشن جج آفتا ب احمد رائے صا حب نے گستا خ صحابہ کی ضمانت کو خا رج کر دی،جبکہ گستا خ صحابہ ملک اعزادار کی جانب سے وکیل۔۔ پیش ہوئے جبکہ علمائے اکرام مولا نا عبد ل رضو ی اور مولانا ادریس ہاشمی کی جانب سے ممتا ز قا نون دان سردار عمران ایڈو کیٹ، اور صد ر با ر خاور ریا ض قا دری ایڈو کیٹ پیش ہوئے۔