Kahuta police 63

خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورجنسی استحصال کرنے والے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری

تھانہ کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،14سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 04ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورجنسی استحصال کرنے والے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ کہوٹہ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والدمحمد اقبال نے درخواست دی کہ ملزمان ا س کے بیٹے کو کیری ڈبہ میں بیٹھا کر قبرستان کے قریب جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اوربلیک میل کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی،جس پر کہوٹہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 04ملزمان کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حاشر سبحان،علی عبداللہ،رفاقت بٹ اورکلیم خان شامل ہیں،ملزمان کی گرفتاری پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سز ادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔