kahuta Sardar Mazhar Iqbal 56

راجہ صغیر احمد کہوٹہ شہر کے پسماندہ علاقوں کو بہت جلد ترقیافتہ بنائیں گے سردار مظہر اقبال

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)خادم اعلی حلقہ پی پی سا ت راجہ صغیر احمد کہوٹہ شہر کے پسماندہ علاقوں کو بہت جلد ترقیافتہ بنائیں گے،کہوٹہ سٹی کے پسماندہ علاقے جن میں گلہ ایریا، پلنگڑی، ٹنگی، محلہ آڑہ سمیت دھپر ی اور دیگر علاقوں میں بہت جلد ریکا رڈ ترقیاتی کام شروع ہو نگے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اپنی ذاتی دلچسپی لیکر کہوٹہ شہر کے پسماندہ علاقوں کیلئے کام کر رہے ہیں، یہاں کی عوام کو پینے کیلئے صاف پا نی، گلیا ت، سڑکیں، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نائب صد ر پا کستا ن تحریک انصا ف کہوٹہ سردار مظہر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ خادم اعلی حلقہ پی پی سا ت و ایم پی اے راجہ صغیر احمد اپنی ذاتی دلچسپی لیکر کہوٹہ سٹی کے پسماندہ ترین علاقوں کیلئے بہت جلد بڑے منصو بے دے رہے ہیں اور پسماندہ علاقوں کو کہوٹہ شہر کے ترقیافتہ علاقوں کے برابر کھڑا کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کہوٹہ کے پسماندہ ترین علاقے جن میں دھپر ی،پلنگڑی، گلہ ایریا، ٹنگی، بحریہ محلہ، محلہ آڑہ سمیت دیگر علاقوں میں عوام کیلئے پینے کا صاف پا نی، گلیا ت کی پختگی، سڑکوں کی رپیئر نگ سمیت بجلی گیس جیسی بنیادی سہولیا ت فراہم کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ خادم اعلی حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد خان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت اورلگن سے کام کر رہے ہیں، انشا اللہ پی ٹی آئی اپنے دورہ حکو مت میں پا کستان کو ترقیافتہ ممالک کے برابر کھڑا کر جائے گی۔