SHO yasir 17

نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اؤ یاسر محمود کو خوش آمدید ،شیخ زاہد سیفی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)سر پر ست اعلی سبزی فرو ٹ یونین شیخ زاہد سیفی نے اپنے بیان میں کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اؤ یاسر محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اؤ یا سر محمود سابق ایس ایچ اؤ مرزا آصف کی طرح کہوٹہ کو منشیا ت سے پاک کرینگے، عوام کو تحفظ دینگے، اور اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دینگے، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز سرپر ست اعلی سبزی فرو ٹ یو نین کہوٹہ شیخ زاہد سیفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق ایس ایچ اؤ مرزا آصف نے دن رات محنت کرکے علاقے کی حفاظت کی اور شہریوں کو ڈاکوؤ ں، چو روں اور منشیا ت فرو شوں سے بچا کررکھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اؤ یا سر بھی علاقے کی عوام کے سا تھ تعاون کرینگے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کہوٹہ کو منشیا ت جیسی لعنت سے پا ک کرینگے اور مظلوموں کا ساتھ دینگے اور ظا لموں کے خلا ف کاروائی کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعینا ت ہونے والے یاسر محمود ایس ایچ اؤ کو خو ش آمدید کہتے ہیں انشا اللہ تاجر برادری کی جانب سے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون رہا ہے اور رہے گا۔