SHO yasir 18

ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ یاسر کو خوش آمدید

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اؤ تھانہ کہوٹہ یاسر کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اؤ یا سر سابق ایس ایچ اؤ مرزا آصف کی طرح کہوٹہ کو منشیا ت سے پاک کرینگے، عوام کو تحفظ دینگے، اور اپنی ڈیو ٹی انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دینگے، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نائب صد ر سبزی فرو ٹ یونین و صد ر سبزی فرو ٹ منڈی کہوٹہ شیخ راسب شعیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق ایس ایچ اؤ مرزا آصف نے دن رات محنت کرکے علاقے کی حفاظت کی اور شہریوں کو ڈاکوؤ ں، چو روں اور منشیا ت فرو شوں سے بچا کررکھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اؤ یا سر بھی علاقے کی عوام کے سا تھ تعاون کرینگے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کہوٹہ کو منشیا ت جیسی لعنت سے پا ک کرینگے اور مظلوموں کا ساتھ دینگے اور ظا لموں کے خلا ف کاروائی کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعینا ت ہونے والے ایس ایچ اؤ کو خو ش آمدید کہتے ہیں انشا اللہ تاجر برادری کی جانب سے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون رہا ہے اور رہے گا۔