News Action 34

خبر پر ایکشن ٹر یفک پو لیس کہوٹہ ان ایکشن

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے) خبر پر ایکشن ٹر یفک پو لیس کہوٹہ ان ایکشن، ڈاکخانہ رو ڈ پر غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا، 14گاڑیوں کو بھاری چالان کیئے گئے اورڈرائیو روں کو را ولپنڈی دفتر میں 4روز کی کلاسیں لگوانے کی رسید دے دی، قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون کی خلا ف ورزیاں کسی صو رت بر داشت نہیں کی جائیں گی، بعض نہ آنے والے ڈرائیو روں کو بڑے گھر بھیجیں گے، شہرکو غیر قانونی اڈوں سے پا ک کر کے دم لیں گے، ان خیالات کا اظہا ر گزشتہ رو ز ٹر یفک انچا رج کہوٹہ انسپکٹر خر م فیا ض ستی نے ہمراہ ٹریفک عملہ ڈاکخانہ رو ڈ پر غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانو نی اڈوں سے شہریوں کو سخت مشکلا ت ہوتی ہے، عملے کو سختی سے ہدایا ت کی ہیں کہ شہر سے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کریں، میں خو د عملے کے ساتھ شہر کا وزٹ کرتا ہوں اور بعض نہ آنے والوں کو تھانے بند کیا جاتا ہے اور باقی ڈرائیو روں کی راولپنڈی ہیڈ آفس میں کلاسیز لگائی جاتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈاکخانہ روڈ پر 14گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیئے اور سخت وا رننگ جاری کی۔