Raja Rafaqat Janjua 15

حکو مت نے غریب کو دوٹائم کی روٹی تک سے محروم کردیا، راجہ رفاقت جنجوعہ

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)حکو مت نے غریب کو دوٹائم کی روٹی تک سے محروم کردیا، راجہ رفاقت جنجوعہ قائد عمران خان نے مشکل حالات پر قابو پا لیا، جلد خوشخالی آئے گی، ناصر نزیر ستی،ولید کیانی کی پروگرام عوام اور ریاست میں گفتگو۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ رو ز صد ر کہوٹہ پر یس کلب ملک محمود اختر میں ہفتہ وا ر پروگرام عوام اور ریا ست میں مہمان صد ر یو تھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ رفا قت جنجو عہ،صد ر یو تھ ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی، صد ر کہوٹہ سٹی پی ٹی آئی ولید کیا نی نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا، صد ر یو تھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ رفا قت حسین جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکو مت نے غریب عوام کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے، چینی، آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہیں، ہماری حکو مت پر تنقید کرنے والوں نے عوام کو جیتے جی مار ڈالا ہے، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، بلد یا تی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی یو تھ ونگ بھرپو ر حصہ لے گی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ناصر نزیر ستی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کا خزانہ خالی کردیا تھا، ملک قرضے میں ڈوبا ہوا تھا، جب قائد عمران خان نے پا کستان کو سنبھالا تو ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا، انشااللہ اب پاکستان سابقہ حکومتوں کے قر ضے واپس کررہا ہے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی بھرپو ر کوشش کر رہا ہے، بہت جلد سہالہ پھاٹک پر پل کی تعمیر شروع ہوجائے گی، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے، اس موقع پر سٹی صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ ولید اختر کیانی نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کو تبا ہ کر دیا تھا، عوا م با شعو ر ہیں، اس حلقے کا ایم این اے ملک کے سب سے بڑے عہدے وزیر اعظم پر رہا مگر اس علاقے کی عوام کو سوائے لا لی پا پ کے کچھ نہ دیا گیا انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے منتخب عوامی نمائندوں نے کچھ نہ کیاتو آئندہ ہم ان کیلئے ووٹ نہیں مانگے گے،اگر انہوں نے وعدے پو رے کیئے تو ڈھنکے کی چوٹ پر ووٹ لیں گے۔