Gilgit-Baltistan 9

گلگت بلتستان سے ریکارڈ کامیا بی حاصل کرنے پر تحریک انصا ف کو مبارکباد

کہوٹہ (ملک محمو داختر سے)گلگت بلتستان سے ریکارڈ کامیا بی حاصل کرنے پر تحریک انصا ف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قائد عمران خان کی دن رات محنت سے بہت جلد پاکستان تر قیا فتہ ممالک کے برا بر کھڑا ہوگا، گلگت بلتستا ن کی عوام نے ملک کو لو ٹنے والوں کو مستر د کرتے ہوئے بلے کے نشان پر مہر لگائی، جس پر انکے شکرگزا ر ہیں، انشا اللہ پی ٹی آئی اسی طر ح بلدیا تی الیکشن میں بھی ریکا رڈ کا میا بی حاصل کریگی اور مخالفین کو عبر تناک شکست ہوگی، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سر دا ر مظہر اقبا ل نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب جھوٹے نعرے میں نہیں آنے والے، عوام نے بلے کے نشا ن پر مہر لگا کر یہ ثا بت کردیا کہ وہ اب تبد یلی چاہتے ہیں اور انشا اللہ بہت جلد عوام سے کیئے گئے وعدے وفا کیئے جائیں گے، قائد عمران خان نے مشکل وقت میں پا کستان کو سنبھالا اور تر قی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں مگر وہ جلد خوشخالی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں