Murder kahuta 10

کہوٹہ کے علاقے موضع پیکا ں میں سسر نے داماد کو قتل کردیا،

کہوٹہ (ملک محمو داختر سے)کہوٹہ کے علاقے موضع پیکا ں میں سسر نے داماد کو قتل کردیا،لواحقین کی جانب سے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج، پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی، احتجاج کے بعد نعش کو پو سٹما رٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کر دیا گیا، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ رو ز کہوٹہ کی یو نین کونسل دکھالی کے علاقے موضع پیکا ں میں گھریلوں ناچاکی کی وجہ سے محمد بشارت نے اپنے داماد اسماعیل ولد محمد یاسین کو آتشیں اسلحہ سے فا ئر نگ کر کے قتل کردیا، قتل ہونے والے محمد اسماعیل کی شا دی چند ماہ قبل محمد بشا رت کی بیٹی سے ہوئی تھی، واقع کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظا ہر ہ کیا، پو لیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد کلر کہوٹہ روڈ کو کھول دیا گیا اور لاش کو پو سٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقع کی اطلا ع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔