Protest 14

فرانس کے خلاف کہوٹہ پریس کلب کے باہر کلر چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)فرانس کے خلاف کہوٹہ پریس کلب کے باہر کلر چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی بھرپور شرکت،فرانس کی جانب سے حضو ر پا ک ﷺکی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے کی بھرپو ر مذ مت کی گئی اور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا،ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے آقا ﷺکی شان میں گستا خی کسی صورت بر داشت نہیں کرینگے، اسلام مخالف بعض آجائیں ورنہ انجام بہت برا ہو گا، ان خیا لات کا اظہا ر گز شتہ رو ز کہوٹہ پریس کلب کے سامنے کلرچوک میں سٹی صد ر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عا رف قر یشی، صد ر الفتح گروپ آصف ربا نی قر یشی، علمائے اکرام مولا نا عبد الشکو ر حمادی، مو لا نا ادریس ہاشمی،مولا نا ظہو ر اعوان نقیبی، مولانا قا ری عثمان عثمانی، جنرل سیکرٹر ی کہوٹہ پر یس کلب راجہ زاہد تا ج، سابق کونسلر ملک عبد الرؤ ف،چیر مین زکواۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،ملک منیر اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی جانب سے ہمارے آقا حضر ت محمدﷺکی شا ن میں گستا خی کسی صو رت بر داشت نہیں، حکو مت اور عوا م فرانسیسی چیزوں کا با ئیکا ٹ کریں، اور اپنے سفا رتی تعلقا ت ختم کریں، ایسے ملک کے سا تھ سفا رتی تعلقا ت کیا رکھنے جو ہمارے دین پر حملہ کرے، انہوں نے کہا کہ اگر اسلا می ممالک یکجان ہو جائیں تو دشمن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں۔احتجاج میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شر کت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں