Yogurt milk 15

کہوٹہ شہر میں پوڈر سے تیا ر دہی دودھ دھڑلے کے سا تھ فرو خت ہونے لگا

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ شہر میں پوڈر سے تیا ر دہی دودھ دھڑلے کے سا تھ فرو خت ہونے لگا، پو ری تحصیل میں 100بھینسیں نہیں جبکہ 170دہی دودھ کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں، پو ڈر سے تیا ر دہی دودھ استعمال کرنے سے درجنوں افراد پیٹ اور معدے کی بیماریوں کا شکا ر ہو کر ہسپتالوں میں پڑے ہیں، پنجاب فو ڈ اتھا رٹی بھی لمبی تان کر سو گئی ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پو ری تحصیل میں 100بھینسیں نہیں جبکہ 170دوکانوں پر روزانہ کئی کئی من دودھ دہی فرو خت ہو رہا ہے جو قا بل تشویش ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اؤ را ولپنڈی اور پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے اعلی حکا م سے فو ری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں شہریوں نے صد ر کہوٹہ پریس کلب ملک محمو د اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پو رڈر سے تیا ر دودھ دہی کی فرو خت دھڑلے کے ساتھ جاری ہے پو رڈ دہی دوکاندار کو تیا ر کر کے50رو پے فی کلو ملتا ہے جبکہ وہ آگے 120رو پے فی کلو فرو خت کرتا ہے اور دودھ بھی پو ڈر سے تیا ر کرکے فروخت کیا جاتا ہے انہوں نے بتا یا کہ پو ری تحصیل میں 100بھینسیں نہیں اور شہر میں 170دودھ دہی کی دوکانیں کھلی ہیں، انہوں نے ڈی سی اؤ را ولپنڈی، پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے اعلی حکا م سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں