Sardar Mazhar Iqbal 22

انشا اللہ اگلا سا ل خو شخالی کا سا ل ہے سردار مظہر اقبا ل

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)انشا اللہ اگلا سا ل خو شخالی کا سا ل ہے، اس سا ل کے آخر تک کہوٹہ کی سڑکیں رپیئر کرکے درست کردی جائیں گی جبکہ آئندہ سا ل عوا م کیلئے خو شخبریاں ہیں، ایم این اے صداقت علی عبا سی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیر مین آر ڈی اے طا رق محمو د مر تضی کہوٹہ کی تعمیر و تر قی کیلئے دن را ت کا م کر رہے ہیں، عوام نے بہت صبر کیا، لیکن اب انشا اللہ عوا م کے بنیا دی حقو ق انکو انکی دہلیز پر ملیں گے، کہوٹہ کو تر قیا فتہ علاقوں کے برا بر کھڑا کرینگے، شہر کے تما م مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو نگے، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز پا کستا ن تحریک انصاف کہوٹہ کے نائب صد ر و ممتا ز سیا سی و سما جی شخصیت سردار مظہر اقبا ل نے چیر مین آر ڈی اے طا رق محمود مرتضی سے ملا قا ت کے بعد صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد اور ہم کہوٹہ کی عوام کے مسائل حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایم این اے صداقت علی عبا سی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیر مین آر ڈی اے طا رق محمو د مر تضی بھی خصو صی دلچسپی لیکر کہوٹہ کی عوا م کیلئے آئندہ سال بڑی خو شخبر یاں لا رہے ہیں، انشا اللہ عوا م کو آج تک سابقہ عوامی نمائندوں نے جن حقو ق سے محروم رکھا وہ انکو مل کر رہیں گے اور تحریک انصا ف کی قیا دت دلوائے گی۔